Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد صادق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر

Now Reading:

محمد صادق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر
مندوب

حکومت کی جانب سے سابق سفارتکار محمد صادق کو افغانستان کے لیے خصوصی مندوب نامزد کردیا گیا ہے ۔

سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس پاکستان(اے پی پی) کے مطابق وزیر خارجہ نے سفیر کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ نمائندہ خصوصی کی تقرری پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے میں مددگار ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کے دورے سے قبل سامنے آئی ہے ۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد جمعہ سے قطر، پاکستان اور افغانستان کے سفارتی دوروں کا نیا سلسلہ شروع کریں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ محمد صادق ایک پیشہ ور سفارتکار ہیں جو 2016 میں سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے اور دسمبر 2008 سے اپریل 2014 کے درمیان کابل میں پاکستان کے سفیر بھی رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر