
کراچی میں 17 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثاتی طور پر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان اسلحہ استعمال کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بنارہا تھا کہ اپنی ہی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان جو اسلحہ استعمال کررہا تھا اسکے بارے میں فی الحال پتہ نہیں چل سکا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان گھر کے قریب ہی ویڈیو بنا رہا تھا، تاہم واقعے کامقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے۔
واضح رہے کہ چھ ماہ قبل بہاولنگر میں میں بھی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے 11 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
سیالکوٹ میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک کم عمر نوجوان عمار حیدر ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
نوجوان فرسٹ ایئرکا طالبعلم تھا اور اپنے دودوستوں کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بنارہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News