
سندھ اسمبلی کے 17جون کو ہونے والے بجٹ کےاجلاس میں 75 فیصد ارکان نے آن لائن شرکت کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ وہ پہلا صوبہ ہوگا جہاں اسمبلی میں شرکت کیلئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ کے بجٹ اجلاس میں 25 فیصد ارکان اسمبلی شرکت کرسکیں گے جبکہ باقی ارکان بجٹ سیشن میں آن لائن شرکت کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں آن لائن شرکت کے لیے سندھ اسمبلی کے رولز میں ترمیم کی منظوری آج دی جائے گی جبکہ اسمبلی کے قواعد میں اسپیکر کو آن لائن سیشن بلانے کی اجازت کی ترمیم شامل کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہوگا جہاں ارکان اسمبلی آن لائن اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال ہو یا روایتی اجلاس، اراکین کی شرکت ممکن نہ ہو تو آن لائن اجلاس کے ذریعے شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News