
کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ایک شخص جاں بحق 2 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے کورنگی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔
ریسکیو زرائع کے مطابق کورنگی انڈس اسپتال کے قریب غلط سمت جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت احسن، ایاز اور فراز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص فراز دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News