
وفاقی حکومت کی جانب سے میئر اسلام آباد شیخ انصر کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر اسلام آباد کو17مئی کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیپٹل ٹیرٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت 90 روز کیلئے معطل کیا گیا تھا جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کررکھا تھا اور عدالت نے وفاقی حکومت کا حکم معطل کردیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اس حوالے سے میئر اسلام آباد کی معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت میں شیخ انصر کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے میئر کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، دوبارہ یہ معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں رکھا گیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت اجازت دے میئر اسلام آباد کی معطلی کا بھی نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کے بیان پر معطلی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News