پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مشتبہ لائسنس کے حامل 150 پائلٹس کو پروازوں سے روک دیا گیا ہے اور جو پائلٹ اپنے لائسنس کی تصدیق کرا لیں گے انہیں ڈیوٹی پر بحال کردیاجائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے سے پی آئی اےفلائٹ آپریشن متاثر ہوگا تاہم فلائٹ سیفٹی اور مسافروں کا تحفظ تجارتی مفادات سے بالا تر ہے۔
ترجمان نےبتایا کہ جعلی ڈگری کے حامل 6 پائلٹس کو پہلے ہی ملازمت سے نکالا جا چکا ہے۔
واضح رہےکہ 22 مئی کو کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے سے مشتبہ لائسنس رکھنے والے پی آئی اے کے پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
