ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ایشائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے مجموعی طور پرایک ارب ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی۔
مرکزی بینک کے مطابق 50 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک اور 50 کروڑ ڈالر عالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مختلف منصوبوں کے لیے ملنے والی اس رقم سے حکومت کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔
اس کے علاوہ مئی 2020 میں پاکستان کی عالمی وصولیاں ادائیگیوں کے مقابلے 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر زائد رہیں۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی 2019 کے مقابلے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ ساڑھے 12 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3.3 ارب ڈالر تک محدود رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
