
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نےکہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث کیا گیا۔
وزیر توانائی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی 3 روپے کمی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ وجوہات پر پیٹرول کی قیمت میں 31 روپے 58 پیسے اور ڈیزل قیمت میں 24 روپے 31 پیسے اضافہ بنتا تھا لیکن حکومت نے پیٹرول قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا۔
The international prices of oil have risen sharply in the last 1 month. The rupee has also weakened by Rs. 2 to 3. The calc increase for Petrol was Rs. 31.58/L but Govt has increased it by Rs 25.58/L. For Diesel calc increase was Rs. 24.31/L but actual increase is Rs. 21.31/L
Advertisement— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) June 26, 2020
وفاقی وزیرعمر ایوب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی برصغیر میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔
Pakistan has the lowest Petrol Price in the Sub Continent even after the price revision. pic.twitter.com/hhznZHVPiN
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) June 26, 2020
عمر ایوب نے اپنی ٹوئٹ میں ایشیا کے مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پاکستان میں قیمتوں سے موازانہ بھی پیش کیا۔
South East Asia Petrol Prices are higher than Pakistan's even after the price revision (Rs.100.10/L).
Indonesia $0.65/L or (Rs108/L).
China $0.83/L or (Rs.138/L).
Philippines $0.92/L or (Rs.153/L).
Thailand $0.96/L or (Rs 159/L).
Japan $1.18/L or (Rs.196/L).— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) June 26, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کی گئی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News