Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، وزیراعظم
پٹرول

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے پارٹی ارکان اور اتحادیوں کے اعزاز میں دیا گیا عشائیہ شروع ، وزیر اعظم نے بجٹ کی منظوری سے متعلق تمام ارکان کو اعتماد میں لیا جبکہ تمام حکومتی و اتحادی ارکان کو بجٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

اور اتحادیوں کو ساتھ کے کر چلیں گے وزیراعظم نے کہا کہ اہم فیصلوں میں اتحادیوں سے ہمیشہ مشاورت کی گئی، اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہیں، ان کے تحفظات دور کریں گے۔

 عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے بچاو کے لئے حکومت نے سمارٹ لاک ڈاون کا آئیڈیا متعارف کرایا، سمارٹ لاک ڈاون آئیڈیا کی کامیابی کی آج پوری دنیا معترف ہے۔

وزیراعطم نے حکومتی و اتحادی ارکان کو قومی اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کل بجٹ منظوری کے لئے تمام اراکین اسمبلی ایوان میں شریک ہوِں۔

Advertisement

عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھی اعتماد میں لیا جبکہ اتحادی جماعتوں کے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے خدشات کو بھی دور کیا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا، ہر حال میں بجٹ منظور کروانا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول مہنگا ہونے کے باوجود ہم نے قیمت کم بڑھائی۔

وزیراعظم اور چوہدری برادران کی اتحادی جماعتوں رہنماؤں کو عشائیے کی دعوت

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دی گئی جبکہ بجٹ میں نہ تو نئے ٹیکس لگانے گئے، نہ ہی عوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

عشائیہ میں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی عشائیے میں وفاقی وزرا، مشیر، معاونین خصوصی ، پارٹی کے ارکان اسمبلی اتحادی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی ،جی ڈی اے کے ارکان نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر