Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ صبا قمر نے ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں آواز بلند کر لی

Now Reading:

معروف اداکارہ صبا قمر نے ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں آواز بلند کر لی

پاکستانی کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں بول پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار عاظم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کو پتہ چلا کہ ان کے نئے پروجیکٹ میں اریکا حق ان کے ساتھ ہیں تو اس کے بعد سے عاصم اظہر اور اریکا کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تاہم اس تمام صورتحال  کے اداکارہ صبا قمر، گلوکار عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آگئیں۔

صبا قمر نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کے مشکل دنوں نے مجھے مضبوط بنایا تھا یا شاید میں پہلے ہی مضبوط تھی لیکن لوگوں کی تنقید اور نفرت نے مجھے خود کو ثابت کرنے کا موقع دیا۔

صبا قمر نے کہا کہ ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے اندر کا سفر ہی اصل سفر ہے، جس میں ہمارے حمایتی ہوں گے تو وہیں مخالفین بھی ہوں گے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی۔

اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر نوجوان ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے درخواست کی کہ ایسا نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا سیکھیں۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ اریکا جیسے نوجوانوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کے بجائے سب کے لیے پیار ومحبت کا اظہار کریں۔

دوسری جانب  اداکارہ نے اپنے پیغام کے آخر میں عاصم اظہر اور اریکا حق کے نئے آنے والے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ صبا قمر نے کہا کہ میری تمام سپورٹ ان نوجوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر