
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف مارننگ شو ہوسٹ و اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے دوران قرنطینہ میں رہتے ہوئے اُن کیلئے واحد اچھی خبر شوبز ستاروں کی شادیوں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والے شوبز اداکاروں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کے دنوں میں ہمیں زیادہ خوشیوں کی ضرورت ہے اور ایسے میں شوبز ستاروں کی شادی کی خبریں ہی اچھی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ عالمی وبا سچی محبتوں کے راستے میں نہیں آرہی اور سچی محبت کرنے والے اپنی اپنی راہ پر گامزن ہیں۔
Advertisement
انہوں نے لکھا کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ زندگی چلتی رہتی ہے اور امید دلاتی ہے کہ اچھی چیزیں بُرے وقت میں بھی ممکن ہیں۔
Advertisement
تصویر کے کیپشن شائستہ لودھی نے تمام شخصیات کے نام ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News