کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں آئل ٹینکر اُلٹ گیا جس کے بعد شدید آتشزدگی نے اطراف کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 8 افراد جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کسٹم میں آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا، آئل ٹینکرکے الٹنے اورتیل بہنے کے باعث بڑے علاقے میں آگ پھیل گئی ،جس نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور 3 واٹر ٹینکرز جائےوقعہ پر پہنچ گئے اور 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد رات گئے آگ پر قابو پالیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
