Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ

Now Reading:

پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈشپ مین اور 22ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ،کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ  پیشہ ورانہ مہارت, جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور جیو اسٹریٹجک صورتحال سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Advertisement

 وائس ایڈمرل آصف خالق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے ہمارے مشرقی ہمسائے کی غیر ذمہ دارانہ کاروائیاں خطے کے امن اورعالمی استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاسنگ آوٹ پریڈ میں 165 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔  مڈ شپ مین عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر