
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کا اپنی نااہلیوں کو کورونا پر ڈال دینا درست نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت میں 5.8 فیصد گروتھ ریٹ تھا، کہا گیا وفاق کی جانب سے سوا 600 ارب روپے ملیں گے، کورونا کی وجہ سے اگر نقصان ہوا تو 4 یا 5 ارب روپے کا ہوگا، وفاق کی نا اہلی پتہ چل رہی ہے، لیکن ماننے کیلئے تیار نہیں، 606 ارب کا ٹارگٹ مکمل کرنا ہے تو 53 ارب مزید دینے ہوں گے، ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی بار گزشتہ سال سے کم ریونیو کمایا۔
انہوں نے بتایا کہ صحت کے شعبے پرآئندہ مالی سال بھرپور توجہ ہے اسی وجہ سے سوائے ہیلتھ کے کسی شعبے میں نئی اسکیم نہیں دی اور تعلیم کے بجٹ کو کم نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ کم کرنا پڑا ہے اور صوبوں کے پاس وسائل نہیں کہ وہ جی ڈی پی کا حساب لگائیں، 700 اسکیم جو آئندہ سال مکمل ہوں گی ان کی فنڈنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسندھ حکومت کی جانب سے صوبے کا مالی سال 21-2020 کے لیے تقریباً 12 کھرب 40 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا گیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News