
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے رحیم آباد میں 3 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 26سالہ نوجوان ابوبکر کو اس کے اپنے ہی دوستوں نے قتل کر کے اس کی لاش گیراج میں دفنادی تھی۔
دوستوں کا نوجوان ابوبکر سے متعلق کہناتھا کہ انہیں نہیں پتہ کہ ان کا دوست کہاں ہے تاہم بعد میں سب اگل دیا۔
نوجوان ابوبکر 16 مارچ کو لاپتہ ہواتھا جس کے بعد ان کے والد نے تبلیغ سے واپس آکر8 مئی کو تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔
بعد ازاں پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کے دوستوں کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے دورانِ تفتیش ابوبکر کو قتل کرنے اور اسے گیراج میں دفنانے کا اعتراف کر لیا۔
ابوبکر کے والد فقیر حسین نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے ملزمان کو سخت سزا دینے کے لیے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ اس بات کی تفتیش جاری ہے کہ نوجوان ابوبکر کا قتل دوستوں نے کیوں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News