
اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں 5.7 شدت کے زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مردان، نوشہرہ، شانگلہ اور گردونواح سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات، لوئر دیراور تیمر گرہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور ساتھ ہی ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 112 کلو میٹر تھی۔
گزشتہ روز مشرقی ترکی میں بھی 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News