Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا فیصلہ
دفاتر

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  خیبرپختون خواہ کی  جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جن کے اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین دفاتر نہیں آئیں گے اور وہ گھر سے کام کریں گےجبکہ    بخار، کھانسی اور فلو میں مبتلا ملازمین بھی گھروں سے کام کرنے کے پابند ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق خواتین ملازمین جو بچوں کو دفاتر ساتھ لاتی ہیں، وہ بھی گھروں سے کام کریں گی۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے مطابق وزیٹرز کا داخلہ محدود کردیا گیا ہے اورتمام ملازمین احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے پابند ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے دفاتر بند کردیے گئے تھے تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دفاتر دوبارہ کھولنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر