Advertisement
Advertisement
Advertisement

اُشنا شاہ نے ارطغرل غاز ی سے متعلق بڑی بات کہہ دی

Now Reading:

اُشنا شاہ نے ارطغرل غاز ی سے متعلق بڑی بات کہہ دی

دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ 

 ارطغرل غازی اور اس کے تما م کردارپاکستان میں اس قدر مقبول ہوچکے ہیں کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھا کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  ٹی وی انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں بھی شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ جیسا شاہکار ڈرامہ بنے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اشنا شاہ نے سوال اٹھایا کہ کیا تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت باقی دنیا میں بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پاکستان میں ہے؟

Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس بیان کو منفی طور پر لیا گیا اور تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا تاہم اُشنا شاہ نے صارفین کے اس خیال کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ ’ارطغرل غازی‘ سے نفرت کر کے انہیں کیا ملے گا۔

Advertisement

انہوں نے ٹوئٹر صارف کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ انہوں نے ابھی تک ارطغرل ڈرامہ نہیں دیکھا لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ یہ بہت عمدہ سیریز ہے۔

اشنا شاہ نے اسی قسم کی پروڈکشن پاکستان میں بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ایسے شاہکار ڈرامے بنیں۔

 واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ’ارطغرل‘ کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’ارطغرل غازی‘ سرکاری چینل پر یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر