Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نےچینی مافیا کیخلاف کیا ایکشن لیا؟ رانا ثناء اللہ

Now Reading:

حکومت نےچینی مافیا کیخلاف کیا ایکشن لیا؟ رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہناہے کہ سو سےڈیڑھ سو ارب عوام کی جیب سے لوٹنے کےبعد چینی مافیا کیخلاف کیا ایکشن ہوا؟ کورونا سے پہلے آٹا اور چینی بحران آیا اس کا کیا جواب ہے؟ اس وقت حکومت کی کیا پالیسی تھی؟

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چینی مافیا کا سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والے کو شان و شوکت سے باہر بھجوا دیاگیا وہ باہر بیٹھا ہے،کمیشن رپورٹ کے کرداروں میں سے کس کے خلاف اب تک کوئی ایکشن ہوا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کس نے کہاتھا کہ رشوت ، منہگائی کا خاتمہ کریں گے؟کس نے کہاتھا عمران خان وزیراعظم بن کر3دن میں 200 ارب ڈالربیرون ملک سے واپس لائیں گے؟کس نے کہاتھا کہ سو دن کے اندر اربوں کی کرپشن ختم کردیں گے؟اس ملک کی معیشت کا 17 ماہ میں ستیاناس کردیاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی ملک میں آج بھی 85 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ ن لیگ کی حکومت آئی تو چینی کی قیمت 55 روپے تھی ، چینی کی قیمت کو نہیں بڑھنے دیا آج کوئی جواب نہیں کہ چینی کی قیمت اب تک کم کیوں نہیں ہوئی۔

رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ آپ کہتے تھے کہ ہاتھ پھیلانے سے قوم کا سر شرم سے جھک جاتاہے،اب ہرجگہ ہاتھ پھیلایا جاتا ہے،آپ نےقرض لینا تھا تو آئی ایم  ایف کے پاس چلے جاتے،نوکریاں دینا تو دور کی بات جوبرسرروزگارتھےانھیں بھی بےروزگارکردیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ لاک ڈاؤن پر بھی کنفیوژہیں، آج وہی حالات ہیں جن پر ڈاکٹرز رو کربتاتے رہے آج وہی اندازے وزیراعظم ، وزیر صحت اور دیگر حکام بتارہے ہیں کہ بارہ لاکھ لوگ متاثر ہوں گے، بتائیں اس ساری صورت حال کی ذمے دار حکومت نہیں تو اور کس پر ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر