Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ،کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر ایشیا کا چوتھا خطرناک ملک قرار

Now Reading:

پاکستان ،کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر ایشیا کا چوتھا خطرناک ملک قرار
کورونا وائرس

پاکستان کوروناوائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر ایشیا کا خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ نے ممالک کی درجہ بندی کی تیاری میں وبا سے نمٹنے کے لیے طبی وسائل کے استعمال، قرنطینہ کی سہولیات، وائرس کی تشخیص کی صلاحیت اور معاشی نقصانات کی رفتار کو معیار بنایا ہے۔

اسٹڈی گروپ کی جانب سے کی جانے والی درجہ بندی میں  پاکستان کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر ایشیا اوربحرالکاہل کا چوتھا خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے ۔

250صفحات پر مبنی اسٹڈی رپورٹ میں جنوبی سوڈان کو کورونا وائرس سے روک تھام کے اقدامات میں ناکامی پر دنیا کاخطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

سوئٹزرلینڈ کورونا سے کم نقصان اٹھانے والے ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ  جرمنی دوسرے  اور اسرائیل تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

فہرست میں چین کا ساتواں، نیوزی لینڈ کا 9، جنوبی کوریا  10، سعودی عرب 17 ، ترکی  37، بھارت 56، امریکا 58، برطانیہ 68 اور  بنگلادیش کا 84 واں نمبر ہے۔

 200 خطوں اور ممالک کی اس رپورٹ میں پاکستان کا نمبر 148  ہے۔ رپورٹ میں خطوں کے حساب سے ملکوں کاسیفٹی اسکور جاری کیا گیا ہے۔

ایشیا اینڈپیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ سفیٹی اسکور سنگاپور کا ہے، پاکستان کا سیفٹی اسکور 370، پڑوسی ملک بھارت کا اسکور 535 اور بنگلادیش کا 482 بتایا گیا ہے تاہم خطے کا سب سے کم سیفٹی اسکور افغانستان کا 310 ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 317  جبکہ اس موذی وباسے 2 ہزار 172 افراد  جاں بحق چکےہیں ۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر