
صنم ماروی نے 23 جون کوگلوکاری چھوڑنے کے اعلان کے ایک ہی دن بعد گلوکاری میں واپسی کا اعلان کردیا ہے ۔
صنم ماروی نے اپنے فیس بک پیج پر سندھی زبان میں جاری کی گئی ویڈیو میں گزشتہ روز موسیقی چھوڑنے کے اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ کے عوام نے ان کا بیان سنے بغیر ہی ان پر تنقید کرنا شروع کردی، جس وجہ سے انہوں نے غصے میں آکر موسیقی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
https://www.facebook.com/watch/?v=313451639664151
سندھ کے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ اگر ان کے نام سے سرزمین سندھ کی ہیروئن ماروی کا نام نکال لیا جائے تو وہ کچھ بھی نہیں رہیں گی اور وہ سندھ کے مداحوں کو برا بھلا کہنے کی بات سوچ بھی نہیں سکتیں۔
گلوکارہ نے مداحوں کو کہا کہ انہوں نے ان سندھی مداحوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو ان کے بیان سے قبل ہی انہیں جھوٹا کہہ کر ان کی کردارکشی کر رہے تھے اور ایسے ہی چند افراد کے عمل کی وجہ سے انہوں نے غصے میں آکر گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
صنم ماروی نے اپنے فیس بک پیج پر سندھی زبان میں ایک پوسٹ میں واپس گلوکاری کی جانب آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناراض مداحوں کو منانے کے لیے سرزمین سندھ پر شاہ عبداللطیف بھٹائی کا کلام آکر گائیں گی۔تاہم گلوکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب اور کس شہر میں آکر مداحوں کے لیے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل معروف گلوکارہ نے گھریلو تنازعات کی وجہ سے گلوکاری کو خیرآباد کہنے کا اعلان کیا تھا ۔ صنم ماروی کی جانب سے گلوکاری کو خیرباد کہنے کا اعلان اس وقت کیا گیا تھا جب ان کی سوتیلی بہن گلوکارہ ریشماں پروین نے ان پر شدید الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News