
سی پی ایل سی نے شہر قائد میں مئی میں ہونے جرائم کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ماہ مئی میں 11 گاڑیاں چھینی جبکہ 66 گاڑیاں چوری کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اے وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے 11 گاڑیاں برآمد کرلیں، گزشتہ ماہ شہر میں 177 موٹر سائکلیں چھینیں گئیں جبکہ 2906 چوری ہوئیں جن میں سے58 برآمد کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں 1410 موبائلوں سے شہریوں کو محروم کیا گیاجبکہ گزشتہ ماہ قتل کی 24 وارداتیں پیش آئیں۔
سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 43 موبائل برآمد کئے، گزشتہ ماہ اغوا برائے تاوان اور بھتے کی ایک ایک واردات پیش آئی جبکہ بینک ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News