
کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی روک تھام اور اس سے بچاو کے لیے نافذ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانوں کو سیل کر کے جرمانے عائد کردیے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی کے مطابق ضلعی انتطامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے سدباب کیلئے نافذ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 169 دکانیں بند کرادی گئیں اور 49 کو سیل کردیاہے۔
ثانیہ صافی کا کہناہے کہ 29 دکانداروں پر 46 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا جب کہ 4 ریسٹورینٹس کو بھی ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے پر سیل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News