
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ آلِ شریف نے اسمبلی، عدالت اور عوام کی عدالت میں جھوٹ کی انتہا کر دی، انہوں نے اپنی بچی کچی عزت کی رکھوالی کے لیے ترجمانوں کی سخت ڈیوٹی لگائی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر بیان دیتے ہوئے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں بھی اپوزیشن کو رسوائی اور جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، آلِ شریف نے اسمبلی، عدالت اور عوام کی عدالت میں جھوٹ کی انتہا کر دی تھی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قومی اسمبلی سے منہ کی کھانے کے بعد ن لیگ نے پنجاب حکومت کے خلاف محاذ کھول لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل شریف کے جھوٹ کی وجہ سے نواز شریف لندن کو ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز نیب کو پیارے ہو گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News