Advertisement
Advertisement
Advertisement

پب جی گیم کی مدد سے آئی فون صارفین کی جاسوسی کی جارہی ہے

Now Reading:

پب جی گیم کی مدد سے آئی فون صارفین کی جاسوسی کی جارہی ہے

پب جی گیم کے صارفین محتاط ہو جائے کیونکہ اب پب جی گیم کی مدد سے آئی فون صارفین کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  موبائل فون کی سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی کمپنی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پب جی گیم کی مدد سے آئی فون صارفین کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

اس کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ پب جی گیم کے علاوہ دیگر 53 ایپس ہیں جس کی مدد سے فون صارفین کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل اور سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے آئی فون صارفین کی حساس معلومات کی جاسوسی کے حوالے سے تحقیق کی جس کے بعد اس بات کا علم ہوا کہ صارفین کے موبائل کی جاسوسی کی جا رہی ہے۔

موبائل کی جاسوسی کے حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ لپ سنکنگ کے ذریعے ٹک ٹاک اور پب جی سمیت 53 ایپس آئی فون صارفین کی جاسوسی کرنے میں مصروف ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ مذکورہ ایپس کی مدد سے صارفین کے کلپ بورڈ کی حساس معلومات کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ماہرین کے مطابق صارفین کی حساس معلومات میں فون کا پاسورڈ، کرپٹو کرنسی، والٹ ایڈریس، اکاؤنٹ ری سیٹ لنکس، آئی کلاؤڈ اور ذاتی پیغامات پر نظر رکھنا شامل ہے۔

دوسری جناب تحقیقی ماہرین نے ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ مذکورہ ایپس کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کیوں کی جارہی ہے اور ایپل انتظامیہ نے ان کمپنیوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ماہرین نے بتایا  کہ تین ماہ بعد بھی آئی فون انتظامیہ نے مذکورہ ایپس کو اسٹور سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی صارفین کو اس حوالے سے آگاہ کیا، مذکورہ کمپنیاں تاحال جاسوسی کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر