Advertisement
Advertisement
Advertisement

ندیم افضل چن کے دوست ’مختاریا‘ کورونا میں مبتلا

Now Reading:

ندیم افضل چن کے دوست ’مختاریا‘ کورونا میں مبتلا

وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کے لیک ہونے والے واٹس ایپ آڈیو میسج سے مشہور ہونے والا شخص ’مختاریا‘ کورونا میں مبتلا ہوگیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ندیم افضل چن نے بتایا کہ انکے دوست مختاریا جو کہ آڈیو پیغام لیک ہونے کے بعد مشہور ہوئےتھے، ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے کئی مرتبہ سمجھانے کے باوجود مختاریا نے عید پر احتیاطی تدابیر کا خیال نہ رکھا اور کورونا میں مبتلا ہوگئے اور اب وہ گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔

ویڈیو پیغام میں ندیم افضل چن نے قریبی دوست کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد پُرزور انداز میں لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی۔

ویڈیو کے آخر میں ندیم افضل چن نے’ مختارے‘ کا ویڈیو پیغام شیئر بھی کیا، جن کا کہنا تھا کہ اس نے چن صاحب کے کہنے پر بہت احتیاط کی لیکن اسکے باوجود وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔

Advertisement

ویڈیو میں ندیم افضل چن کے قریبی دوست مختار حسین باجوہ عرف مختاریا نے لوگوں سے اپیل کی کہ خدا کا واسطہ ہے کہ احتیاط کریں، ندیم افضل چن کی باتوں کو سنجیدہ لیں، خود بھی اس عالمی وبا سے بچیں اور اپنے بچوں کو بھی بچائیں اور ماسک کے بغیر باہر نہ نکلیں۔

واضح رہے کہ ندیم افضل چن اپنی ایک لیک آڈیو میں کہتے ہیں کہ ’بہت سیریس بیماری ہوگئی ہے، گھر کے اندر چپ کر کے بیٹھو اور بچوں کو بھی باہر نہ نکلنے دو۔‘

معاون خصوصی کےآڈیو میسج کے لیک ہونے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں کی ملاقات قریبی دوست مختاریا سے کروائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر