Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، تیمور سلیم جھگڑا

Now Reading:

صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، تیمور سلیم جھگڑا

وزیرِ خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیش کیے گئے صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ خیبر نے کہا کہ صوبائی  بجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے 124 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،24 ارب روپے کورونا ایمرجنسی فنڈز کے لیے رکھے گئے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہناتھا کہ تعلیم کے لیے 207 ارب روپےبجٹ میں رکھے گئے ہیں، مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے حالات میں بجٹ پیش کیا گیا جب کورونا وائرس کی وباء سے معاشی صورتِ حال متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرضہ لینا بہت ضروری تھا،  30 سال سے اب تک وفاق سے صوبے کو ادائیگیوں کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

Advertisement

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ٹیکسز کی شرح نہیں بڑھائی ہے، ترقیاتی کاموں کے لیے 318 ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیرِ خزانہ کا کہناتھا کہ ٹیکسز، تیل و گیس کی رائلٹی اور اضلاع سے ملنے والی رقوم سے صوبہ چلتا ہے اگرتینوں میں سے کسی ایک شعبے کی جانب سے کمی ہو تو صوبے کے مجموعی محاصل متاثر ہوتے ہیں۔

تیمور جھگڑا  نے کہا کہ تمام علاقائی زبانوں میں بجٹ کی کاپیاں بنا رہے ہیں، پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی حل طلب ہے،کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی بھی متاثر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 21-2020ء کے لیے 923 ارب روپے کا متوازن ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر