عالمی وبا کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں بھی خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے اور گزشتہ روز ریکارڈ کیسز سامنے آنے کے بعد آج بھی مزید نئے کیسز اور اموات کی تصدیق ہوئی ہے ۔
آج (6 جون کو) جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 93ہزار 983 جبکہ اموات کی تعداد 1935 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہ صوبہ ہے جہاں 34 ہزار 889 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پنجاب کورونا سے متاثرہ صوبوں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 35ہزار 308 افراد وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ تاہم پنجاب میں اموات کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے جہاں اب تک 659 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 459 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 541 ہوچکی ہے ۔
بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 776 ہے جبکہ 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
اس کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد میں 4323، گلگت بلتستان میں 897 اور آزاد کشمیر میں331 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں آج مزید 4 اموات کی تصدیق ہوئی جس کےبعد اموات کی مجموعی تعداد 45 ہوچکی ہے ۔
گلگت بلتستان میں آج ایک روز میں 45 نئے کیسز جبکہ کورونا وائرس سے مزید ایک موت کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جبکہ 18 مارچ کو اس سے پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی ۔
گزشتہ روز ملک میں ریکارڈ 4 ہزار 600 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 86 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
