
عالمی ادارہ صحت نے انتباہ کرتےہوئےکہا ہے کہ دنیا کورونا وبا کے ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانم گیبریوس ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا کورونا کے ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ بہت سے لوگ یقینی طور پر اپنے گھروں میں ہی رہ کر تھک چکے ہیں جبکہ ممالک اپنے معاشروں اور معیشتوں کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور جان لیوا بھی ہوگا۔ دنیا کی زیادہ آبادی اس کے خطرے سے دوچار ہے۔
ڈبلیو ایچ اوکے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’عالمی رہنماؤں اور عوام کو ’وائرس کے خلاف صبر اور حاضر دماغی سے لڑنا ہوگا، ہمیں وائرس کی روک تھام کے لیے بنیادی باتوں کو مدنظر رکھنا ہوگا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا، اگر بیمار ہیں تو گھر میں رہنا ہوگا، اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا ہوگا اور پابندی سے ہاتھ دھونا ہوں گے‘۔
عالمی ادارے کی طرف سے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وبا سے بچنے کے لیے کچھ عرصہ مزید پابندیاں برقرار رکھیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سماجی وقفہ ، ماسک پہننا اور ہاتھ دھونے جیسے اقدامات اب بھی اہم ہیں۔
جمعرات کے روز گیبریوس نے نشاندہی کی تھی کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا شروع ہونے کے بعد ایک ہی دن میں سب سے ریکارڈ متاثرین کے اعدادو شمار جمع کیے ہیں۔ ایک ہی دن میں کرونا کے ڈیڑھ لاکھ کیس سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کیے جانے والے نئے کیسز میں سے نصف کا تعلق امریکا سے ہے۔ جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطی میں بھی بڑی تعداد میں وائرس کا پتہ چلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مشترکہ فرض ہے کہ ہم کوویڈ 19 انفیکشن کی روک تھام ، ادویات کی دریافت اوروبا کے روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News