
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔
فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ﷲ کے فضل اور دوستوں کی دعاؤں سے میں اور تمام اہل خانہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد روبصحت ہیں۔
خدا کے فضل اور احباب کی دعا سے میں اور تمام اہل خانہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد روبصحت ہیں۔
یہ 3 ہفتے بہت مشکل تھے خاص کر والدہ کی صحت کے حوالے سے تاہم یہ وقت بھی گذر گیا۔
احباب سے درخواست ہے اپنا خیال رکھیں، احتیاط کریں۔
خوش رہیںAdvertisement— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) June 25, 2020
فیصل سبزواری کا کہناتھا کہ یہ 3 ہفتے بہت مشکل تھے خاص کر والدہ کی صحت کے حوالے سے، تاہم یہ وقت بھی گزر گیا۔
خیال رہے کہ فیصل سبزواری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔
فیصل سبزواری کا 4 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News