Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنم ماروی کو ایک اور بڑا دھچکا

Now Reading:

صنم ماروی کو ایک اور بڑا دھچکا
sanam marvi

رواں سال پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی اوران کے شوہر حامد خان کو فیملی کورٹ نے خلع کی ڈگری جاری کی ،جس کے ساتھ ہی ان کے درمیان ازدواجی سفر کا اختتام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے سابق خاوند سے تین بچوں کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا لیکن بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور باپ کے ساتھ رہنے کا بیان دیدیا۔

صنم ماروی نے اپنے شوہر سے راہیں جدا کرلی

بچوں کے بیان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی اورمعاملہ گارڈین کورٹ بھجواتے ہوئےفریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف مقدمہ درج

Advertisement

درخواست گزار صنم ماروی نے عدالت کو بتایا کہ اس نے حامد علی سے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے  سے19 فروری 2020 خلع لے لی۔ تین بچے بہلوال علی، ورد علی اور علی مصطفیٰ سابق خاوند حامد علی کی تحویل میں ہیں۔

گلوکارہ صنم ماروی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ تینوں بچے باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ انکی اچھے طریقے سے تعلیم وتربیت ہوسکے۔

واضح رہے کہ فیملی سول جج کی عدالت میں گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا کہ اس کا خاوند حامد علی اس کو بچوں کے سامنے مارتا ہے اور گالیاں دیتا ہے، وہ کافی عرصے سے سب کچھ برداشت کر رہی تھیں، لیکن اب سب کچھ برداشت سے باہر ہوچکا ہے، جس پر عدالت نے صنم ماروی کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر