Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت عنقریب احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کرے گی

Now Reading:

حکومت عنقریب احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کرے گی

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہناہے کہ حکومت شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں احساس پروگرام کے تحت امداد کی تقسیم کے لئے نیا سروے کرے گی  تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی امداد سے مستفید ہو سکے، جبکہ حکومت عنقریب احساس نشوونما پروگرام کا بھی آغاز کرنے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کی اس موقع پر صوبے میں لنگر خانوں جبکہ احساس پروگرام کے تحت کورونا کیش ریلیف کی تقسیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ نئے سروے کے ذریعے شمالی اور جنوبی وزیرستان کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے حوالے سے خیبرپختوانخوا حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا،عنقریب احساس نشونما پروگرام کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔

اس موقع پروزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ صوبے میں اس وقت گیارہ لنگر خانے قائم ہیں، مزید لنگر خانے بھی قائم کئے جائیں گے ان لنگر خانوں میں مستحق لوگوں کو مفت کھانا کھلایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر