
سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دل فصلوں پر حملہ آور ہوگئے۔
مقامی کسانوں نے بتایا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے میں کپاس، گنا، جوار اور مکئی کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ، کسانوں نے حکومت سے فوری اسپرے کرنے کا مطالبہ کر دیا تاکہ مزید فصلوں کو تباہی سے بچایا جا سکے۔
گزشتہ ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این ایل سی سی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملک بھر میں 42 لاکھ ایکڑ پر ٹڈی کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ 42 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 972 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
این ایل سی سی کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 67 ہزار615ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ جبکہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ23ہزار103ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 3اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر882 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔
این ایل سی سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں 184933 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 7اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2429 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔
بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 4 ہزار 560 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 11 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر8606 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق ملک کے 40 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، اب تک بلوچستان کے 29، خیبر پختونخوا کے 8، اور سندھ کے 3 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، پنجگور، خاران اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی ٹڈی دل سے متاثر ہیں۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News