
پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر مسعود عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) حکام کے مطابق ڈاکٹر انصر مسعود نے کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔
گزشتہ روز چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر خالد تحسین کا کہناہے کہ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی ڈی جی خان اسپتال میں تعینات تھے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب کے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اہل خانہ کے مطابق سابق وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید لاہور کے جناح اسپتال میں داخل ہیں۔
سابق وزیر صحت کے اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید میں 18جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News