
حکومتِ پاکستان نےسکھ زائرین کے لیے کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں عبادت گاہیں کھولی جارہی ہیں، پاکستان بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری 29 جون کو کھول دے گا۔
As places of worship open up across the world, Pakistan prepares to reopen the Kartarpur Sahib Corridor for all Sikh pilgrims, conveying to the Indian side our readiness to reopen the corridor on 29 June 2020, the occasion of the death anniversary of Maharaja Ranjeet Singh.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) June 27, 2020
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی فاصلہ اختیار کریں۔
خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث کرتار پور راہداری کو عارضی طور پر زائرین کے لیے بند کردیا تھا جسے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News