Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹڈیوں کےبارے میں کہا جاتا ہے, اس کوکھانےسےکورونا ختم ہوسکتا ہے

Now Reading:

ٹڈیوں کےبارے میں کہا جاتا ہے, اس کوکھانےسےکورونا ختم ہوسکتا ہے

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ کا کہناہے کہ ٹڈیوں کےبارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کوکھانےسےکورونا ختم ہوسکتا ہے، حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن نے کہا کہ حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے، اگریہ حقیقت ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردیگی۔

بجٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا،حکومت نے مشکل حالات میں اچھا بجٹ پیش کیا ہے، کورونا کی وجہ سے طبی سامان کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ پنجاب اور سندھ کے زرعی علاقوں میں ٹڈی دل فصلوں پر حملہ آور ہیں،  راجن پور کے شہری اور دیگر زرعی علاقوں میں مسلسل ایک ہفتے سے ٹڈیوں کی یلغار جاری ہے، ٹڈیوں نے ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ضلعی انتظامیہ کا ٹڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

راجن پور کی شہری آبادی اور نواحی علاقوں محمد پور،فتح پور ،گم والا ،فاضل پور ،کومٹھن ،روجھان سیمت دیگر میں ٹڈیوں کے حملے سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلات اور باغات کو بہت نقصان ہوا ہے ۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں کئی ایکڑ کاشت کپاس کو ٹڈیوں نے تباہ کردیا ہے جس سے کسان شدید پریشان ہیں، متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں نے حکومت سے اپنے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر