
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ 92 ہزار 919 جبکہ 4 لاکھ 6 ہزار 207 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 32لاکھ 24ہزار 527مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ 34 لاکھ 62ہزار 185مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 469افراد ہلاک جبکہ اس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 20لاکھ 7ہزار 449 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 33ہزار 272کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 7 لاکھ 61ہزار 708کورونا مریض اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 91ہزار 962تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 37ہزار 312زندگیاں نگل چکا ہے۔
روس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 673 ہو چکی ہے جبکہ کل اموات 5 ہزار 859 ہوچکی ہیں ۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136ہو چکی ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 465 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86ہزار 198ہوچکی ہے۔
بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے 7ہزار 207ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 58ہزار 90ہو گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 899ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 998رپورٹ ہوئے ہیں۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 776ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 869ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس کے کل کیسز 1 لاکھ 71 ہزار 789 رپورٹ ہو ئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 281 ہو گئی ہے ۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 155ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 997ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 712رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد1لاکھ 1ہزار 914تک جا پہنچی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 40ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News