
سندھ کے ضلع تھر پارکر میں خوراک کی کمی کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہناہے کہ تھر پارکر میں اس ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی جبکہ رواں سال کے جاں بحق بچوں کی تعداد 361 ہے۔
ذرائع نے بتیا کہ گزشتہ روز بھی تھر پارکر میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے تھے تاہم گزشتہ ہفتے غذائی قلت کے باعث 6 بچے دم توڑ گئے ۔
محکمہ صحت کے ذرائع کےمطابق تھر میں خوراک کی کمی اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے اٹھارہ روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے جبکہ 35 بچے سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں 77، فروری میں 66 ، مارچ میں 47، اپریل میں 59 اور مئی میں 63 بچے جاں بحق ہوئے۔
2018میں 505بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے مرجھا گئے۔ 2017میں بھی 445 ،2016میں 479، 2015میں 388اور 2014میں326بچے جاں بحق ہوئی ۔
خیال رہے کہ سال 2019 میں سامنے آنے والے ایک سروے کے مطابق سندھ میں پانچ سال سے کم عمر کے 50 فیصد بچوں کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News