
لاہور کے نجی اسپتال کے ایک پرائیویٹ وارڈ میں مریضہ سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مریضہ سے زیادتی کی کوشش پر نجی اسپتال کے ایک ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے مریضہ کی برہنہ تصاویر بنائیں اور زیادتی کی کوشش کی۔ تاہم اس موقع پرمریضہ کی بہن وہاں پہنچ گئیں اور ملزم اسپتال سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مریضہ کو لو بلڈپریشر ہونے پر نجی اسپتال لایا گیا تھا۔ پولسی کے مطابق ملزم کی تلاش کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News