
کراچی کے ضلع کورنگی اور ملیر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ملیر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملیر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کو اس حوالے سے خط جاری کیاگیا۔
ڈی ایچ او ملیر نےخط میں کہا گیا کہ کورنگی ڈھائی نمبر، ڈیڑھ نمبر، 4 نمبر اور مہران ٹاؤن میں کیسز زیادہ ہیں، اب تک ان علاقوں میں 2400 سے زائد کورونا کے کیسزسامنے آچکے ہیں۔
کورنگی کے علاقے شمسی سوسائٹی، سعادت کالونی، مردان چوک، شاہ فیصل نمبر2 میں بھی کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ملیرکھوکھرا پار، کالا بورڈ، یوسی9، یوسی11 لانڈھی اور دیگر علاقوں میں بھی کیسز زیادہ ہیں۔
ڈی ایچ او نےخط میں سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کورنگی اور ملیر کے دیگرعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News