Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

Now Reading:

جامعہ پنجاب کے سابق پروفیسر کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر ،ممتاز ماہرِ تعلیم اور شعبہ صحافت کا ایک بڑا نام ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم چند دن پہلےکورونا وائرس میں مبتلا ہوئےتھے اور لاہور کےایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی عمر68برس تھی۔ انہوں نے آئیوا یونیورسٹی امریکا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، “میڈیا اور خارجہ پالیسی کا باہمی تعلق” ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع تھا۔

ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کو علمی خدمات پر صدارتی ایوارڈ “اعزاز فضیلت “سے بھی نوازا گیاتھا ۔

مرحوم کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسمیت  صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر