Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں ہر چوتھا شخص کورونا سے متاثر

Now Reading:

سندھ میں ہر چوتھا شخص کورونا سے متاثر
وزیراعلی

وزیراعلیٰ  سندھ مرادعلی  شاہ کاکہناہےکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ٹیسٹس میں سے 25 فیصد کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کی صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6995 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 1745 نئے کیسز سامنے آئے، 1745 نئے کورونا کیسز کا آنا ٹیسٹوں کا 25 فیصد ہے۔

  مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے میں 2 لاکھ 46 ہزار 517 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 41  ہزار 303 کیسز آئے۔

مراد علی نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے حوالے سے بتایا کہ آج مزید 759 مریض ٹھیک ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں  جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19896 ہوگئی ہے۔

   20،711 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے 19 ہزار 201 اپنے گھروں، ایک ہزار 461 مختلف اسپتالوں جبکہ 41 مختلف مراکز میں زیرعلاج ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 696 ہوگئی ہے، اس وقت 466 مریض تشویش ناک حالت میں ہیں، جن میں 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے کراچی میں 1184 نئے کیسز آئے ہیں، ضلع شرقی 362، وسطی 256، جنوبی میں 223، ملیر 123، غربی 113 اور کورنگی میں 107 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

 اس کے علاوہ سکھر 101، حیدرآباد 48 ، گھوٹکی میں 24، جیکب آباد اور دادو 15،15، جامشورو میں 14، شکارپور 13، خیرپور 12، کشمور میں 9، سجاول اور عمر کوٹ میں 6،6 ، قمبر 5 اور نوشہرو فیروز میں 3 ، میرپورخاص، ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ میں 2،2 اور سانگھڑ میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر