
مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم جاری ہیں،مزید 2 کشمیریوں کوشہید کردیاگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ رک نہ سکا ، بزدلانہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد کے علاقے واگھما میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کوان کے خون میں نہلا دیا۔
بھارتی فوج نے نوجوانوں کوسرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا اورعلاقے کے تمام خارجی وداخلی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے تاہم 2 روزمیں شہدا کی تعداد 5 ہوگئی۔
دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران جنوبی کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ذریعہ اب تک تین درجن کے قریب کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News