انگلینڈ کے فٹ بال کلب لیورپول نے 30 سال کے بعد پریمیئر لیگ کے چمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق محمد صلاح اور دیگر کھلاڑیوں کی شان دار کارکردگی کے باعث لیورپول نے میچ میں کرسٹل پیلس کو 0-4 سے شکست دے دی ۔
لیور پول نے پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر موجود دوسری ٹیم مانچسٹرسٹی کو چوتھے نمبر کی ٹیم چیلسی کے ہاتھوں 1-2 کی شکست کے بعد چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ ان کے مزید 7 میچ باقی تھے۔
🏆🔴 PREMIER LEAGUE CHAMPIONS 🔴🏆 pic.twitter.com/nNO5YMNaDv
Advertisement— Premier League (@premierleague) June 25, 2020
لیورپول کے اس وقت 86 پوائنٹس ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی کے پوائنٹس 63 ہیں۔
جیت کے بعد لیور پول کے کوچ جرگن کلوپ نے کامیابی کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ واقعی میں بہت اہم لمحہ ہے، میں بہت خوش ہوں’۔
دوسری جانب لیورپول کے کپتان جارڈن ہینڈرسن کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے کلوپ کی پیروی کی اور ہمیں ان پر اعتماد تھا، یہ شان دار سفر تھا’۔
واضح رہے کہ لیور پول آخری مرتبہ 1990 میں پریمیئر لیگ چمپیئن بنا تھا جبکہ لیور پول کا یہ 19واں ٹائٹل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
