Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب کا کورونا مریضوں کیلئے عدم سہولیات پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

مریم اورنگزیب کا کورونا مریضوں کیلئے عدم سہولیات پر تشویش کا اظہار
maryam auranzab

ترجمان مسلم لیگ ن نے اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے عدم سہولیات پر تشویش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے عدم سہولیات پر تشویش کا اظہار کیا اورکہا  کہ کورونا مریضوں کے لئے جو وینٹی لیٹرز آئے تھے، وہ کہاں ہیں؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 2400 سے زائد ہوچکی ہے اور صرف 12 وینٹی لیٹرز کام کر رہے ہیں، پمز ہسپتال میں 80 بستر کے آئیسولیشن وارڈ میں دیگر آئی سی یوز سے 9 وینٹی لیٹرز منتقل کئے گئے.

پمز کے سرجیکل آئی سی یو کے 4، میڈیکل آئی سی یو کے 2 اور کارڈیالوجی سرجری آئی سی یو کے 3 وینٹی لیٹرز کورونا وارڈ میں منتقل کئے گئے، اسلام آباد کے دوسرے بڑے ہسپتال پولی کلینک میں صرف 4 وینٹی لیٹرز ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں کل 90  بستر  کے کورونا آئیسولیشن وارڈ کے سوا اور کوئی انتظام نہیں، لواحقین اپنے کورونا مریضوں کی جان بچانے کے لئے وینٹی لیٹرز کے حصول کی خاطر سفارشیں اور منتیں کرنے پر مجبور ہیں، حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر