Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائیشیا کا بھی شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان

Now Reading:

ملائیشیا کا بھی شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان
ملائیشیا

 انڈونیشیا کے بعد اہم اسلامی ملک ملائیشیا نے بھی اپنے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے سعودی عرب نہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور ذولقفلی محمد البقری نے تصدیق کی کہ اس سال کوئی بھی ملائیشیائی شہری حج ادا نہیں کرسکے گا۔

وزیر مذہبی امور کے مطابق کورونا کی وبا کے باعث 31 ہزار 600 عازمین کی حفاظت کے لیے رواں سال حکومت نے حج منصوبے کو منسوخ کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ عازمین حکومتی فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

وزیر مذہبی امور کا  حج منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ سال ان عازمین کو ترجیح دی جائے گی جو رواں برس حج پر نہیں جا سکیں گے۔

دنیا بھر کے اسلامی ممالک سے ہر سال 20 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے مقدس مقامات کی جانب سفر کرتے ہیں جبکہ  ملائیشیا سے 30 سے 31 ہزار عازمین فریضہ حج کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔

Advertisement

 واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں انڈونیشیا کی حکومت نے بھی کورونا کے باعث حج منصوبہ منسوخ کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر