Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ سے متجاوز

Now Reading:

دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ سے متجاوز
کوروناوائرس

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 5 لاکھ  سے زائد افراد اس مہلک وبا سے جاں  بحق ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ جبکہ  5 لاکھ  سے زائد افراد اس وبا سے جاں بحق جبکہ دنیا بھر میں 54  لاکھ  سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے ہی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے حوالے سے خبردار کیا تھا ۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 21 ہزار 57 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 54 لاکھ 64 ہزار 241 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں  کورونا سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد ہلاک جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار 537 ہو چکی ہے۔

Advertisement

کورونا کے امریکا میں 13 لاکھ 86 ہزار 948 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 10 لاکھ 81 ہزار 437 کورونا مریض اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 57 ہزار 103 زندگیاں نگل چکا ہے۔

 روس 6 لاکھ سے زائد کیسز اور  9 ہزار کے قریب ہلاکتوں کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے۔

 بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ں متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 577  جبکہ16 ہزار 103 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔

برطانیہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 250 ہو چکی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 514 ہوگئی ہے۔

اسپین میں کورونا سے اب تک 28 ہزار 341  افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار 549  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

Advertisement

پیرو میں کورونا کے باعث 9 ہزار 135 ہلاکتیں اب تک ہوچکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 75 ہزار 989 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 347 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 67 ہزار 766 ہو گئے۔

اٹلی میں وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 136 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ  وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 716 ہو چکی ہیں۔

ایران میں کورونا سے  جاں  بحق   افراد  کی کل  تعداد   10 ہزار 364 ہو گئی جبکہ  کل کیسز 2 لاکھ 20 ہزار 180 ہو چکےہیں ۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 1 ہزار 511   اموات  رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 504 تک جا پہنچی ہے۔اس کےعلاوہ حفاطتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنے والی خاتون نے خاندان کے 21 افراد کو کووِڈ-19 کا مریض کردیا۔

چین میں ہفتے کے روز چار دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ کووڈ 19 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔اس اضافے کی وجہ بیجنگ میں وائرس کی نئی لہر کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق جمعہ کے روز چین میں 21 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی یہ تعداد ایک دن پہلے 13 تھی۔ چین میں کل متاثرین کی تعداد 83ہزار 483ہو گئی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

فلسطینی شہر بیت لحم کے گورنر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد شہر کو بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر