Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے حملہ کیا تو منہ توڑجواب دیا جائےگا

Now Reading:

بھارت نے حملہ کیا تو منہ توڑجواب دیا جائےگا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہے کہ  بھارت اپنے اندرونی حالات سےدنیاکی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور اسلیے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ بھارت اپنی گیڈر بھپکیاں بند کرے، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، بھارت کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حملے کی غلطی کی تو اسکا منہ توڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کےجانب سےپاکستان پر فضائی حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے ردعمل میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ امیت شاہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، دنیا اس کا نوٹس لے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، بھارت لداخ پر سرجیکل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا؟ وہاں اقلیتیں حکومت سے نالاں ہیں، بھارت کے معاشی حالات بگڑ چکے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، بھارت افغانستان کے امن عمل کوبھی سبوتاژ کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر