Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ،وائرل ویڈیو پر پولیس حرکت میں آ گئی

Now Reading:

طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ،وائرل ویڈیو پر پولیس حرکت میں آ گئی
girl

 سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں  میٹرک کی ایک طالبہ نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے اپنے اور اپنی بہن کے ساتھ ہوا جنسی ہراسگی کا حیرت انگیز واقعہ بیان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب رہائشی عمارت میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ کے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ طالبہ ماہا نے  درج مقدمے کے متن میں  بتانا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے دونوں پٹھان لڑکے ہمیں آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتے تھے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے، مجھے اور میری چھوٹی بہن کو دونوں نے بہت پریشان کر رکھا تھا گھریلو حالات کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ہم نظر انداز کر رہی تھیں۔

Advertisement

ماہا نے بتایا کہ ان میں سے ایک ملزم کی جانب سے ایک دن میری چھوٹی بہن کو سیڑھیوں پر روک کر تھپڑ مارا گیا اور ساتھ ہی ساتھ میرے کزن کو بھی ملزمان کی جانب سے تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ دھکے بھی دیے گئے، میری چھوٹی بہن اپنی عزت کو بچانے کی خاطر وہاں سے روتی ہوئی بھاگتی گھر آ گئی۔

یہی نہیں دونوں ملزمان کی جانب سے میرے والد کے روکنے پر انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر