کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ بڑھانےکا اعلان کردیا، جس کے بعد شہر بھر میں بجلی غائب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سےفرنس آئل کی کمی کا بہانہ بنا کر لوڈشیڈنگ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا۔
کے الیکٹرک کے اعلان کے ساتھ ہی شہر میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کردی گئی۔ ناظم آباد، پی آئی بی کالونی، شادمان ٹاون، پی ای سی ایچ ایس اور فیڈرل بی ایریا میں بھی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری بلبلا اٹھے۔
کے الیکٹرک نے پی ایس او سے مطالبہ کیا ہےکہ فرنس آئل وافر مقدار میں دیا جائے بصورت دیگر لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کریں گے۔
کے الیکٹرک کی جانب کاروبار کھلنے کے بعد بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کچھ علاقوں میں ڈھائی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ تین بار کی جارہی ہے جس کے بعد شہریوں نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت کے الیکٹرک کے اقدام کا نوٹس لے۔
دوسری جانب رواں ماہ کے الیکٹرک نے شہریوں کو اوسط بل ہزاروں میں بھیج دیے ہیں جس کے باعث 2 ہزار کا بل 6 ہزار اور 8 ہزار والا بل 16 ہزار تک پہنچا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
